اردوEnglish
پیر, 23 نومبر 2026
  • Home  
  • لیبیا میں ایک لاکھ پاکستانیوں کے لیے نوکریاں،بڑی خبر آگئی
- وائرل نیوز

لیبیا میں ایک لاکھ پاکستانیوں کے لیے نوکریاں،بڑی خبر آگئی

ذرائع کے مطابق لیبیا میں تعمیرات، صحت، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ہنر مند افراد کی بھرتیاں آئندہ سال شروع ہونے کا امکان ہے۔


اردو رپورٹ ڈیسک

بیرون ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دس سال بعد لیبیا کے ساتھ ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کے معاملات بحال ہو گئے ہیں۔

لیبیا میں ایک لاکھ پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں ملازمت کے مواقع ملنے کا امکان ہے۔ یہ مواقع خاص طور پر تعمیرات، صحت، ہوٹل انڈسٹری، تیل و گیس، اور آئی ٹی کے شعبوں میں فراہم کیے جائیں گے۔

ملازمتوں کے حوالے سے بھرتیاں آئندہ سال شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے لیبیا کے پاکستان میں سفیر کے ساتھ وزارت اوورسیز کے ذیلی اداروں نے چار ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں معاملات طے پانے کے قریب ہیں۔

معاہدے کی ترجیحات

اس معاہدے کے بعد بھرتیوں اور ویزہ پراسیس کے عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ترجیح تعمیرات، صحت اور ہوٹلنگ کے شعبہ جات کی تربیت یافتہ افرادی قوت کو دی جائے گی۔ علاوہ ازیں، آئی ٹی ماہرین، الیکٹریشن، پلمبر، میسن اور دیگر ہنر مند مزدوروں کو بھی بھرتیاں دی جائیں گی، جنہیں اچھے معاوضے عنایت کیے جائیں گے۔

یہ اقدامات پاکستانی مزدوروں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھولیں گے اور ملکی معیشت کے لیے بھی مثبت اثرات کا باعث بنیں گے۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!