اتوار, 27 ستمبر 2026
  • Home  
  • دو اہم موٹرویز اور جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ
- پاکستان

دو اہم موٹرویز اور جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے 23 ستمبر 2026 کی شام سے ایم ون، ایم 14 اور جی ٹی روڈ کے بعض حصوں کو دونوں اطراف سے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اردو رپورٹ ڈیسک

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے 23 ستمبر 2026 کی شام سے اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی بندش کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلان کے مطابق ایم ون اور ایم 14 موٹروے کے مختلف حصے جبکہ جی ٹی روڈ (این فائیو) کا اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ بندش کا اطلاق ہر قسم کی ٹریفک پر ہوگا۔

ایم ون موٹروے کی بندش

ایم ون موٹروے اسلام آباد ٹول پلازہ سے چچ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے تمام ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

بندش سے اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ/ترنول انٹرچینج، سنگجانی/اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج، برہما بہتر انٹرچینج، برہان انٹرچینج، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی انٹرچینج اور چچ انٹرچینج متاثر ہوں گے۔

ایم 14 موٹروے بھی بند

ایم 14 موٹروے بھی ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

اس بندش کے باعث ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیب، کھرپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینجز متاثر ہوں گے۔

جی ٹی روڈ پر بھی ٹریفک بند

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ (این فائیو) بھی 23 ستمبر کی شام سے اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دی جائے گی۔

پولیس کے مطابق ان تمام مقامات پر بندش کا اطلاق ہر قسم کی ٹریفک پر ہوگا۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!