ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپرایٹ مرحلے میں پاکستان اور بھارت دونوں ہی کوالیفائی کر چکی ہیں کیا پاکستان اور بھارت دوباری سینی فائنل یا فائنل میں ایک دوسرے کے مد مقابل آسکتے ہیں۔

تو اس سوال کا جواب ہاں میں ہے لیکن دونوں ٹیمیں سیمی فائنل یا فائنل میں مدِمقابل آ سکتی ہیں لیکن اس کے لیے سپر ایٹ مرحلے میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کا عمل دخل ہو گا۔
سپر ایٹ مرحلے کے میچز کا آغاز آج 21 فروری سے ہو رہا ہے، سپر ایٹ کی ان آٹھ ٹیموں کو چار، چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جو ایک دوسرے کے خلاف تین، تین میچز کھیلیں گی۔
سپر ایٹ کے گروپ ون میں انڈیا، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں پاکستان، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ مدِمقابل ہوں گی۔
اگر سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں اپنے گروپس میں پہلی پوزیشن پر آتی ہیں تو پھر دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل نہیں ہو گا لیکن اگر ایک ٹیم اپنے گروپ میں سرفہرست رہی اور دوسری اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہی تو پھر روایتی حریف سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
پہلا سیمی فائنل چار مارچ کو کولمبو یا کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ دوسری سیمی فائنل پانچ مارچ کو ممبئی میں شیڈول ہے۔ اگر پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تو ایک سیمی فائنل کولکتہ کے بجائے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل آٹھ مارچ کو احمد آباد میں یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل کولمبو میں ہو گا ورنہ یہ میچ احمد آباد میں ہو گا۔
اگر پاکستان اور بھارت دونوں آپس میں سمیی فائنل نہیں کھیلتے اور جیت جاتے ہیں تو ان کے درمیان فائنل میب کولمبو میں ہو گا۔
یہ بھی پڑھئیے


