• Home  
  • پاکستان نے ویزا معاہدے کرنے والے ممالک کی نئی لسٹ تیار کرلی،جانئیے مکمل تفصیل
- سیاحت

پاکستان نے ویزا معاہدے کرنے والے ممالک کی نئی لسٹ تیار کرلی،جانئیے مکمل تفصیل

اسلام آباد ! اردو رپورٹ نیوز ڈیسک اسلام آباد: وزارت داخلہ نے مختلف ویزا کیٹیگریز، دوہری شہریت اور مختلف ممالک کے ساتھ ویزا معاہدوں سے متعلق خصوصی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ رپورٹ میں بزنس ویزا، ٹورسٹ ویزا، گرانٹ ویزا، دوہری شہریت کے انتظام اور ویزا ابولیشن معاہدوں سے متعلق ممالک کی تفصیلات شامل کی […]

اسلام آباد ! اردو رپورٹ نیوز ڈیسک

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے مختلف ویزا کیٹیگریز، دوہری شہریت اور مختلف ممالک کے ساتھ ویزا معاہدوں سے متعلق خصوصی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ رپورٹ میں بزنس ویزا، ٹورسٹ ویزا، گرانٹ ویزا، دوہری شہریت کے انتظام اور ویزا ابولیشن معاہدوں سے متعلق ممالک کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بزنس ویزا فہرست میں دنیا کے 69 ممالک شامل ہیں، جبکہ ٹورسٹ فرینڈلی ممالک کی فہرست میں 24 ممالک شامل کیے گئے ہیں۔ گرانٹ ویزا کے لیے 15 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے، جبکہ پاکستان کا 16 ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کا انتظام بھی موجود ہے۔

بزنس ویزا فہرست میں 69 ممالک شامل

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق بزنس ویزا لسٹ میں مجموعی طور پر 69 ممالک شامل ہیں۔

فہرست میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، آسٹریا، آذربائیجان، بحرین، بیلجیئم، بوسنیا، برازیل، برونائی، کینیڈا، چلی، چین، قبرص، چیک ریپبلک، ڈنمارک، مصر، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، انڈونیشیا، ایران، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، اردن، قازقستان، کویت، کرغزستان، لٹویا، لتھوانیا، لکسمبرگ، ملائیشیا، مالٹا، ماریشس، میکسیکو، مراکش، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، عمان، فلپائن، پولینڈ، پرتگال، قطر، رومانیہ، روس، سعودی عرب، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، اسپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تاجکستان، تھائی لینڈ، ترکیہ، ترکمانستان، برطانیہ، امریکا، متحدہ عرب امارات، یوکرین، ازبکستان اور ویتنام شامل ہیں۔

ٹورسٹ فرینڈلی ممالک کی فہرست میں 24 ممالک

رپورٹ کے مطابق گروپ ٹورازم کے لیے ٹورسٹ فرینڈلی کنٹریز کی فہرست میں 24 ممالک شامل ہیں۔ ان ممالک کے لیے گروپ ٹورازم مقرر کردہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے کیا جائے گا۔

اس فہرست میں آسٹریا، بیلجیئم، کینیڈا، چین، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئس لینڈ، اٹلی، جاپان، کوریا، لکسمبرگ، ملائیشیا، نیدرلینڈز، ناروے، پرتگال، سنگاپور، اسپین، سویڈن، تھائی لینڈ، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔

مقرر کردہ ٹور آپریٹر کی ذمہ داری

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ٹورسٹ فرینڈلی کیٹیگری میں شامل ممالک سے گروپ ٹورازم کے لیے آنے والے سیاحوں کے معاملات میں مقرر کردہ ٹور آپریٹر کا کردار اہم ہوگا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹورسٹ فرینڈلی ممالک کی یہ فہرست گروپ ٹورازم کے لیے مقرر کردہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے ویزا سہولت سے متعلق ہے۔

گرانٹ ویزا فہرست میں 15 ممالک

وزارت داخلہ کی رپورٹ میں گرانٹ ویزا کے لیے 15 ممالک اور تنظیموں کی فہرست بھی شامل ہے۔

اس فہرست میں بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، عراق، اسرائیل، لیبیا، نائجیریا، پی ایل او، سربیا، صومالیہ، سوڈان، شام، تنزانیہ، یوگنڈا اور یمن شامل ہیں۔

دوہری شہریت کے انتظام والے 16 ممالک

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 16 ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کا انتظام موجود ہے۔

ان ممالک میں آسٹریلیا، بیلجیئم، کینیڈا، مصر، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، اٹلی، اردن، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، شام، سویڈن، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔

36 ممالک کے ساتھ ویزا ابولیشن معاہدے

وزارت داخلہ کی رپورٹ میں پاکستان کے ان 36 ممالک کے نام بھی شامل ہیں جن کے ساتھ ویزا ابولیشن معاہدوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

ان ممالک میں الجزائر، ارجنٹینا، آسٹریا، آذربائیجان، بیلجیئم، برازیل، چین بشمول ہانگ کانگ، چیک ریپبلک، ڈنمارک، فن لینڈ، جرمنی، ہیلینک ریپبلک، آئس لینڈ، ایران، قازقستان، کرغزستان، لکسمبرگ، مالدیپ، میکسیکو، مراکش، نیپال، نیدرلینڈز، ناروے، فلپائن، رومانیہ، روسی فیڈریشن، جنوبی کوریا، تاجکستان، ٹوباگو، ٹونگا، ٹرینیڈاڈ، تیونس، ترکیہ، مغربی ساموا، یوگوسلاویہ اور زیمبیا شامل ہیں۔

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے لیے 9 ممالک

رپورٹ کے مطابق ویزا ابولیشن انتظامات میں 9 ممالک کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز شامل ہیں۔

ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ کے لیے 19 ممالک

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19 ممالک کے ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز بھی متعلقہ ویزا ابولیشن انتظامات میں شامل ہیں۔

تمام شہریوں کے لیے 8 ممالک

رپورٹ کے مطابق 8 ممالک ایسے ہیں جن کے تمام شہریوں کے لیے ویزا نہ ہونے کی سہولت درج کی گئی ہے۔ ان ممالک میں آئس لینڈ، مالدیپ، نیپال، ٹوباگو، ٹونگا، ٹرینیڈاڈ، مغربی ساموا اور زیمبیا شامل ہیں۔

مختلف ویزا کیٹیگریز الگ الگ

وزارت داخلہ کی خصوصی رپورٹ میں مختلف ممالک کو ان کی ویزا نوعیت اور معاہدوں کے مطابق الگ الگ فہرستوں میں شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بزنس ویزا لسٹ میں 69 ممالک، ٹورسٹ فرینڈلی ممالک کی فہرست میں 24 ممالک، گرانٹ ویزا فہرست میں 15 ممالک، دوہری شہریت کے انتظام میں 16 ممالک اور ویزا ابولیشن معاہدوں کی فہرست میں 36 ممالک شامل ہیں۔

ویزا ایولیشن

رپورٹ میں شامل ویزا ابولیشن سہولت تمام ممالک کے شہریوں کے لیے یکساں نہیں ہے۔ بعض ممالک کے لیے یہ سہولت صرف ڈپلومیٹک یا آفیشل پاسپورٹ رکھنے والوں تک محدود ہے، جبکہ بعض ممالک کے تمام شہری اس انتظام میں شامل ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!