اتوار, 27 ستمبر 2026
  • Home  
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ، خیبرپختونخوا میں دھرنوں اور کیمپوں کا منصوبہ سامنے آگیا
- پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ، خیبرپختونخوا میں دھرنوں اور کیمپوں کا منصوبہ سامنے آگیا

پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر دھرنوں اور کیمپوں کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پشاور سے مارچ کی قیادت کریں گے۔

اردو رپورٹ ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے لیے خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر دھرنوں اور کیمپوں کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے مارچ مرحلہ وار اسلام آباد کی جانب بڑھے گا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پشاور سے مارچ کی قیادت کریں گے۔ 27 ستمبر کی تاریخ پر پارٹی قیادت کی جانب سے پہلے بھی اصرار کیا جا چکا ہے۔

مارچ اور دھرنوں کا منصوبہ

پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج کے دوران خیبرپختونخوا میں موٹروے اور جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر راستے بند کیے جائیں گے۔

پشاور، خیبر، نوشہرہ اور اکوڑہ خٹک کی جانب سے اٹک پل پر دھرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جبکہ ملاکنڈ، صوابی، مردان اور چارسدہ میں موٹروے پر دھرنے دیے جائیں گے۔

جنوبی اضلاع میں خوشحال گڑھ کے مقام پر بھی دھرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کیمپوں کے مقامات

پارٹی تنظیموں کو دھرنوں اور کیمپوں کے لیے مختلف مقامات کی تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔ہری پور میں حطار، خانپور، جھاری کس اور مکھنیال سمیت ہزارہ موٹروے پر کیمپ لگانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ایبٹ آباد میں باریان اور کوہالہ، جبکہ صوابی میں ٹوپی اور ایم ون موٹروے پر بھی کیمپوں کے مقامات طے کیے گئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں انتظامات

نوشہرہ میں خیرآباد کنڈ اٹک پل، لکی مروت میں کنڈل اور کوہاٹ میں خوشحال گڑھ کے مقامات پر کیمپ لگانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پارٹی نے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو کیمپوں میں شرکت اور انتظامات میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شرکا کے لیے بنیادی سہولیات

پارٹی ذرائع کے مطابق ہر ضلع کیمپوں میں موجود شرکا کے لیے خوراک، پینے کے پانی اور دیگر ضروری اشیا کا انتظامذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ قائم کرنے کا مقصد لانگ مارچ میں شریک کارکنوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ کرے گا۔

27 ستمبر کا مارچ برقرار

پارٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی جانب 27 ستمبر کا لانگ مارچ بدستور طے شدہ ہے۔ منصوبے کے تحت جہاں بھی مارچ کا راستہ روکا گیا، وہیں دھرنا دینے کی حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی حتمی حکمت عملی پر غور کے لیے پشاور میں اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ دوسری جانب انہوں نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا مارچ پرامن، جمہوری اور آئین و قانون کے دائرے میں ہوگا۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!