سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر (Riyadh Air) نے پاکستان کے لیے اپنی باقاعدہ پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد دونوں برادر ممالک کے درمیان فضائی روابط مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
ایئر لائن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ریاض سے اسلام آباد کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں 14 اگست سے شروع ہوں گی، جبکہ ریاض اور لاہور کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں 18 اگست سے آپریشن کا آغاز کریں گی۔ دونوں روٹس کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ بھی کھول دی گئی ہے۔
ریاض ایئر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے تمام پروازیں Riyadh Air Launches Flights to Pakistanجدید بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر (Boeing 787-9 Dreamliner) طیاروں کے ذریعے چلائی جائیں گی، جو جدید سفری سہولیات اور آرام دہ سفر کے لیے معروف ہیں۔
مذید خبریں
پی آئی اے دنیا کی واحد ائیر لائن جس نے ماضی میں منفرد ریکارڈ بنائے – urdureport.com
ساؤتھ ایئر : پاکستان میں پھر اے ٹی آر طیاروں کے ساتھ ایک ائیرلائن کا آغاز – urdureport.com
فضائی ماہرین کے مطابق ریاض ایئر کی پاکستان میں آمد سے سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو سفر کے مزید متبادل دستیاب ہوں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور عوامی روابط کو بھی نئی تقویت ملنے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ ریاض ایئر اپنی عالمی توسیعی حکمت عملی کے تحت مختلف بین الاقوامی روٹس پر تیزی سے آپریشن کا آغاز کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں پاکستان کو بھی اپنی اہم منزلوں میں شامل کیا گیا ہے۔


