• Home  
  • اسلام آباد یونیورسٹی میں فائرنگ، فوجی افسر عسکری ادارے کی تحویل میں
- سٹی نیوز

اسلام آباد یونیورسٹی میں فائرنگ، فوجی افسر عسکری ادارے کی تحویل میں

اردو رپورٹ ڈیسک اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی میں پیش آنے والے فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے واقعے کے بعد متعلقہ عسکری ادارے نے ایک فوجی افسر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی میں فوجی افسر کے ساتھ موجود […]

اردو رپورٹ ڈیسک

اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی میں پیش آنے والے فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے واقعے کے بعد متعلقہ عسکری ادارے نے ایک فوجی افسر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی میں فوجی افسر کے ساتھ موجود ایک قریبی عزیزہ کا ایک اسٹاف ممبر کے ساتھ مبینہ طور پر تنازع چل رہا تھا۔ پیر کو معاملہ شدت اختیار کرنے کے بعد خاتون نے افسر کو فون کرکے یونیورسٹی بلایا، جس کے بعد یونیورسٹی احاطے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

عسکری ادارے کی کارروائی

واقعے کی اطلاع ملنے پر عسکری ادارے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسر کو تحویل میں لے لیا اور معاملے کی انکوائری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطے پر بتایا گیا کہ افسر کے ساتھ موجود خاتون یونیورسٹی میں کام کرتی ہیں اور ایک اسٹاف ممبر کے ساتھ ان کا تنازع گزشتہ کچھ عرصے سے چلا آرہا تھا۔

فوٹیج۔کی تفصیل

سامنے آنے والی فوٹیج میں مبینہ طور پر افسر کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اس سے قبل فائر کرنے کی ایک کوشش بھی کی گئی جو کامیاب نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق اگر وہ فائر ہوجاتا تو صورتحال مزید سنگین ہوسکتی تھی۔

اپولیس آفیسر نے موقع پر سٹوڈنٹس کو اعتماد مینا اور بتایا فوجی ضابطوں کے تحت عوامی مقام پر اسلحہ لے کر اس طرح کی کارروائی کرنا قابلِ گرفت معاملہ ہے، اسی لیے متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

حامد میر کے مطابق

اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ ایک فوجی افسر کی قریبی عزیزہ کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کی گئی، جس پر اس خاتون نے فون کرکے متعلقہ افسر کو یونیورسٹی طلب کرلیا۔

اس کے بعد وہاں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
متعلقہ عسکری ادارے نے فوجی افسر کو اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی باقاعدہ انکوائری شروع کردی ہے۔ فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!