پاک سوزوکی نے کافی عرصے کے انتظار کے بعد اپنی نئی کراس اوور گاڑی سوزوکی فرونکس (Fronx) کو پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر پیش کر دیا ہے۔ اس گاڑی کو پہلی بار پاکستان آٹو شو میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا جہاں اسے صارفین اور آٹو انڈسٹری سے وابستہ افراد کی جانب سے خاصی توجہ حاصل ہوئی۔
آٹو ماہرین کے مطابق ملک میں کراس اوور اور ایس یو وی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر مختلف کمپنیوں کے درمیان مقابلہ تیز ہو چکا ہے، اور سوزوکی نے اسی رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے فرونکس متعارف کرائی ہے تاکہ اس سیگمنٹ میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنائی جا سکے۔
سوزوکی فرونکس کے دستیاب ویرینٹس اور قیمتیں:
- GL MT (پٹرول) — 59 لاکھ 99 ہزار 999 روپے
- GL AT (پٹرول) — 60 لاکھ 99 ہزار 999 روپے
- GLX 6AT مونو ٹون (مائلڈ ہائبرڈ) — 62 لاکھ 99 ہزار 999 روپے
- GLX 6AT ٹو ٹون (مائلڈ ہائبرڈ) — 63 لاکھ 74 ہزار 999 روپے
مارکیٹ میں پوزیشن
سوزوکی فرونکس کو بی سیگمنٹ کراس اوور کے طور پر لانچ کیا گیا ہے۔ کمپنی اسے جدید XUV کیٹیگری میں پیش کر رہی ہے، جو سائز اور فیچرز کے لحاظ سے سوزوکی سوئفٹ سے اوپر جبکہ ہونڈا HR-V اور ٹویوٹا کورولا کراس جیسے بڑے ماڈلز سے نسبتاً چھوٹا آپشن ہے۔
مذید پڑھئیں
دنیا کا بڑا آٹو شو :نئی چینی الیکٹرک گاڑیاں عالمی مارکیٹ پر چھا گئیں – urdureport.com
آئندہ بجٹ میں آٹو انڈسٹری کو بڑا ریلیف، گاڑیاں سستی ہونے کا امکان – urdureport.com
پاکستانی مارکیٹ میں اس کا مقابلہ کِیا اسٹونک، ہونڈا HR-V اور دیگر کراس اوور ماڈلز سے ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فرونکس کی کامیابی کا دارومدار اس کی قیمت، فیول ایوریج اور فراہم کیے جانے والے فیچرز پر ہوگا۔


