امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس 48 گھنٹے باقی ہیں کسی معاہدے پر پہنچنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے، ورنہ ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر سکٹ الفاظ مین ایران کو کہا کہ یاد رکھیں وہ وقت کہ جب میں نے ایران کو دس دن دیے تھے کہ یا تو معاہدہ کریں یا آبنائے ہرمز کھول دیں۔ اب وقت ختم ہو رہا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اب ایران کے پاس48 گھنٹے باقی ہیں، اس کے بعد ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
27 مارچ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاہ تھا کہ وہ ایران کو دس روز کی مہلت دے رہے ہیں انہوں نے قرار دیا تھا کہ وہ ایرانی توانائی تنصیبات پر کسی بھی ممکنہ حملے کو دس دن کے لیے روک رہے ہیں۔
اس پوسٹ سے کچح دیر قبل ٹرمپ نے لکھا تھا کہ ،اس سب کے ساتھ ساتھ، ایک ایٹمی ایران سے نجات۔‘
یہ بھی پڑھئِے


