امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز The New York Times نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور اسر*ائیل نے ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جبکہ حملوں کا آغاز آئندہ ہفتے کے دوران بھی ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے دو سینئر حکام نے بتایا ہے کہ واشنگٹن ایران Iranکے خلاف مختلف عسکری منصوبوں پر غور کر رہے ہیں۔ ان منصوبوں میں ایرانی فوجی مراکز اور حساس تنصیبات پر بڑے پیمانے کی فضائی بمباری بھی شامل ہے۔
مذید پڑھئِے
صدر ٹرمپ کی ہلاکت پر 50 ملین یورو کا انعام،ایرانی پارلیمنٹ میں قانون سازی – urdureport.com
ایران جوہری پروگرام 20سال تک روکے تو قابل قبول،ٹرمپ – urdureport.com
رپورٹ میں کہا گیا کہ زیرِ غور تجاویز میں خلیج فارس میں واقع ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئی لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنا اور ایرانی حدود میں خصوصی کمانڈوز بھیج کر جوہری مواد تک رسائی حاصل کرنا بھی شامل ہے۔
امریکی USA حکام کے مطابق ایران کے افزودہ یورینیم کو قبضے میں لینے کے لیے زمینی آپریشن انتہائی پیچیدہ اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے لیے ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی، علاقے کا مکمل محاصرہ اور ایرانی فورسز کے ساتھ براہِ راست لڑائی کا امکان موجود ہوگا۔


