• Home  
  • بختاور کے بعد آصفہ بھٹو زرداری کی بھی لندن آمد متوقع، بلاول بھی پہنچ گئے
- شہرشہر

بختاور کے بعد آصفہ بھٹو زرداری کی بھی لندن آمد متوقع، بلاول بھی پہنچ گئے

اردو رپورٹ ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لندن روانگی سے قبل تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کیا۔ اس کے بعد وہ مختصر دورے پر […]

اردو رپورٹ ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لندن روانگی سے قبل تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کیا۔ اس کے بعد وہ مختصر دورے پر پیرس گئے اور جمعرات 3 ستمبر کی شام لندن پہنچے۔

بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری بھی لندن پہنچ چکی ہیں، جبکہ آصفہ بھٹو زرداری کی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔

بلاول نے منگنی اور شادی کی افواہوں کی تردید کردی

بلاول بھٹو زرداری گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی اور شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر چکے ہیں۔

31 اگست کو ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ نہ ان کا رشتہ طے ہوا ہے اور نہ ہی منگنی ہوئی ہے۔

بلاول نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پہلے ان کی بات پکی ہونے کی خبر چلائی گئی، پھر منگنی اور شادی کی خبریں بھی سامنے آگئیں، حالانکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر جس ’’پرنسز گلوریا‘‘ کا ذکر کیا جا رہا ہے، اسے نہیں جانتے۔

ذاتی زندگی سے متعلق اعلان خاندان کرے گا

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اگر ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کبھی کوئی فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان ان کا خاندان خود کرے گا۔

انہوں نے منگنی اور شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کو ایک ’’تماشا‘‘ قرار دیا، جس کے ذریعے عوام کی توجہ اہم مسائل سے ہٹائی جا رہی ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ دعوے بھی سامنے آئے تھے کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگنی ایک یورپی خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ہونے والی ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب بھی بلاول بھٹو کی منگنی اور شادی سے متعلق خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!