• Home  
  • آن لائن جوا کمپنی کی تشہیر:ڈکی بھائی اور اہلیہ پر فرد جرم عاید
- پاکستان

آن لائن جوا کمپنی کی تشہیر:ڈکی بھائی اور اہلیہ پر فرد جرم عاید

لاہور کی مقامی عدالت نے آن لائن جوا ویب سائٹس کی مبینہ تشہیر کے ایک کیس میں معروف یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔ تاہم ملزمان نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحتِ جرم سے انکار کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو […]

لاہور کی مقامی عدالت نے آن لائن جوا ویب سائٹس کی مبینہ تشہیر کے ایک کیس میں معروف یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔

تاہم ملزمان نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحتِ جرم سے انکار کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کر لیا۔

سماعت کے موقع پر ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ اور دیگر شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

واضع رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ان پر آن لائن جوا ایپس اور ویب سائٹس کی تشہیر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی پر جوا ایپس کے ذریعے مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے ان کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا تھا، جس کے بعد وہ 26 نومبر کو جیل سے رہا ہو گئے تھے۔

بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

جوا ایپ تشہیر کیس میں گرفتار ڈکی بھائی جیل سے رہا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں