وادی کوہسار مری جانے والے سیاحوں کے لیے ایک منفرد اور پُرتعیش سفری سہولت متعارف کرا دی گئی ہے،جس کے مطابق سیاح اسلام آباد سے خوبصورت پہاڑی مقام نتھیاگلی تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔
اس سفری سہولت کا آغاز 3 ماہ قبل ہو چکا ہے اور اب تک متعدد افراد ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد سے نتھیاگلی کا سفر کر چکے ہیں۔
لگژری ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز بیرن نامی ایوی ایشن کمپنی نے نتھیاگلی کے ہوٹل ڈبل ٹری بائے ہلٹن کے اشتراک سے کیا ہے۔
ہیلی کاپٹر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑتا ہے اور نتھیاگلی میں ڈبل ٹری بائے ہلٹن ہوٹل کے خصوصی ہیلی پیڈ پر لینڈ کرتا ہے۔
ایک پرواز میں زیادہ سے زیادہ 5 مسافر سفر کر سکتے ہیں فیملیز کے ساتھ جانے والوں کے لیے زبردست پیشکش فراہم کی جا رہی ہے۔
اس سروس کا کرایہ 5 ہزار 300 امریکی ڈالر (راؤنڈ ٹرپ) یعنی تقریبا ساڑھے 14 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔
یہ سہولت خاص طور پر اُن افراد کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جو آرام، سہولت اور منفرد تجربے کو ترجیح دیتے ہیں۔
متعلقہ حکام کے مطابق، اس اقدام سے مقامی اشرافیہ کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاحوں کی توجہ بھی حاصل ہونے کی توقع ہے۔
جبکہ شمالی پاکستان میں ہائی اینڈ اور ایڈونچر ٹورازم کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ یہ سروس دارالحکومت سے ایک تیز اور دلکش پہاڑی سیاحت کا نیا دروازہ کھولتی ہے۔
ایک گھنٹے پر مشتمل یہ راؤنڈ ٹرپ مسافروں کو اسلام آباد اور ہمالیہ کے دامن میں واقع دلکش مناظر کو فضاء سے دیکھنے کا موقع دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھئِے

