• Home  
  • قازقستان کا گلگلت بلتستان کے پلیسر گولڈ میں فوری 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کا اعلان
- پاکستان

قازقستان کا گلگلت بلتستان کے پلیسر گولڈ میں فوری 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کا اعلان

قازقستان کے ایلامن گروپ نے گلگت بلتستان میں پلیسر گولڈ کان کنی کے منصوبوں میں فوری بیس ملین امریکی ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے. سرمایہ کاری بورڈ نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے قازقستان کے ایلامن گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران […]

قازقستان کے ایلامن گروپ نے گلگت بلتستان میں پلیسر گولڈ کان کنی کے منصوبوں میں فوری بیس ملین امریکی ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے.

سونا،قیمیتیں،بلند مقام

سرمایہ کاری بورڈ نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے قازقستان کے ایلامن گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران بالخصوص گلگت بلتستان میں پلیسر سونے کی کان کنی کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے وفد کا پْرتپاک استقبال کیا اور پاکستان کے معدنی شعبے میں ان کی گہری دلچسپی کو سراہا۔

ملاقات کے دوران ایلامن گروپ نے گلگت بلتستان میں پلیسر سونے کی کان کنی کے منصوبوں میں فوری طور پر بیس ملین امریکی ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا

وفد نے بتایا کہ وہ گلگت بلتستان کے علاقے میں پہلے ہی ابتدائی مطالعات مکمل کر چکا ہے اور وہاں پلیسر سونے کی تلاش اور ترقی کے لیے نمایاں صلاحیت موجود ہے۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری اوّل ذوالفقار علی کے ہمراہ وفد کو وفاقی اور صوبائی سطح پر مکمل سہولت کاری کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیر نے ایسی غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔

مزید بتایا گیا کہ مقامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے سے متعلق مشاورت پہلے ہی حتمی مرحلے میں مکمل کی جا چکی ہے، جس سے پاکستان کے قانونی اور ضابطہ جاتی فریم ورک کے مطابق منصوبے کے موٴثر اور ہموار نفاذ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ان کی قیادت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت فراہم کرنے اور پاکستان میں ذمہ دارانہ اور پائیدار سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پوری طرح پْرعزم ہے، جو حکومت کے معاشی بحالی اور ترقی کے وڑن سے ہم آہنگ ہے۔

قازقستان کے صدر کا دورہ پاکستان،سیاحت اور معیشت کے نئے دروازے کھولے گا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں