• Home  
  • پاکستان کا ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کا ردعمل آگیا
- ٹاپ سٹوری

پاکستان کا ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کا ردعمل آگیا

پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعمل آگیا۔ آئی سی سی نے کہا ہے کہ فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے باضابطہ رابطے کے منتظر ہیں، امید ہے پاکستان فیصلے کے منفی اثرات پر غور کرےگا۔ یہ […]

icc,bcci,asia cup trophy

پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعمل آگیا۔


آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے
مطابق عالمی ایونٹ میں تمام ٹیموں کی برابر شرکت ضروری ہے، حکومتی مؤقف کا احترام کرتے ہیں مگر فیصلہ کرکٹ کے مفاد میں نہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستانی شائقین سمیت دنیا بھر کے فینز متاثر ہوں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کونسل پاکستان کرکٹ بورڈ کے باضابطہ مؤقف کی منتظر ہے۔آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا کہ پی سی بی کا فیصلہ عالمی کرکٹ کی روح کو متاثر کر سکتا ہے، امید ہے پاکستان اپنے فیصلے پر غور کرے گا۔


Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں