• Home  
  • پی ایس ایل 11, حیدرآباد فائنل میں پہنچ گئج
- کھیل

پی ایس ایل 11, حیدرآباد فائنل میں پہنچ گئج

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد Hyderabad Kingsmen نے Islamabad United کو صرف 2 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ اب فائنل میں ان کا مقابلہ اتوار کو Peshawar Zalmi سے ہوگا۔میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف […]

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد Hyderabad Kingsmen نے Islamabad United کو صرف 2 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

اب فائنل میں ان کا مقابلہ اتوار کو Peshawar Zalmi سے ہوگا۔میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف ملا، تاہم ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز تک ہی محدود رہی اور فتح سے محض دو قدم دور رہ گئی۔

اسلام آباد کی جانب سے Mark Chapman نے 43 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ Haider Ali 31، Devon Conway 30، Shadab Khan 22، Chris Green 21 اور Faheem Ashraf 19 رنز بنا سکے

فاتح ٹیم کی جانب سے Mohammad Ali اور Hunan Shah نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ Akif Javed، Hasan Khan اور Saim Ayub نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد Hyderabad Kingsmen نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ Usman Khan نے

شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر 61 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جبکہ Kusal Perera نے 37، Saim Ayub نے 38 اور Marnus Labuschagne نے 39 رنز اسکور کیے۔

دوسری جانب Moaz Sadaqat کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے، جبکہ Glenn Maxwell صرف 3 رنز بنا سکے۔ اسلام آباد کی جانب سے Imad Wasim نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ Richard Gleeson اور Chris Green نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یوں ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد Hyderabad Kingsmen نے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اب اس کا ٹاکرا Peshawar Zalmi سے ہوگا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!