حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق تعطیلات کا آغاز 22 مئی بروز جمعہ سے ہوگا، جبکہ اسکول 24 اگست کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔
وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ شدید گرمی اور موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر طلبہ اور اساتذہ کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے تین ماہ سے زائد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مذید پڑھئِں
پاکستان میں 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر منصوبہ لگے گا – urdureport.com
عیدالاضحیٰ سے قبل پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوشخبری – urdureport.com
انہوں نے کہا کہ تعطیلات کے دوران تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق مزید ہدایات بھی جاری کی جائیں گی تاکہ طلبہ کی پڑھائی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔


