حکومتِ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دیتے ہوئے مئی کی تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنرز کو ان کی پنشن 21 مئی کو ادا کی جائے گی۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ملازمین اور پنشنرز بروقت مالی وسائل حاصل کر سکیں اور عید کی تیاریوں میں آسانی ہو۔
مذید پڑھئِں
گلاں بھارو کو یقین تھا اسےقتل کریں گے۔ایک دل دہلا والی داستان – urdureport.com
آئندہ بجٹ میں آٹو انڈسٹری کو بڑا ریلیف، گاڑیاں سستی ہونے کا امکان – urdureport.com
نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری اداروں کو فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ State Bank of Pakistan اور کمرشل بینکوں کو بھی اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔


