سعودی عرب نے ویژن 2030 کے تحت سیاحت کے فروغ اور مملکت کا سفر مزید آسان بنانے کے لیے پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کے لیے نیا ڈیجیٹل "ٹورسٹ پیکیج ویزا” متعارف کرا دیا ہے۔
ٹورسٹ پیکیج ویزا کیسے کام کرے گا؟
سعودی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق اس نئی سہولت کے تحت اہل مسافر منظور شدہ ٹریول فراہم کنندگان کے ذریعے مربوط سفری پیکیج بک کرتے وقت ہی سعودی عرب ٹورسٹ پیکیج ویزا Saudi Tourist Package Visa کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
اس نظام کے ذریعے مسافروں کو پرواز، رہائش اور ویزا کے لیے الگ الگ انتظامات کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ ایک ہی بکنگ میں تمام مراحل مکمل کیے جا سکیں گے۔ اس سعودی عرب ٹورسٹ پیکیج ویزا Saudi Tourist Package Visa میں مختلف تقریبات، سیاحتی سرگرمیاں اور دیگر تفریحی سہولیات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

سعودی وزرات سیاحت کا پیغام
سعودی وزیرِ سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ ویژن 2030 کے آغاز سے ہی اس سعودی عرب ٹورسٹ پیکیج ویزا میں مملکت نے الیکٹرانک سیاحتی ویزا (eVisa)، ویزا آن ارائیول اور ٹرانزٹ ویزا جیسی سہولیات متعارف کرا کے سفر کو آسان بنایا ہے۔ ان کے مطابق نیا ٹورسٹ پیکیج ویزا اس عمل کو مزید سہل بناتا ہے کیونکہ اب ویزا کا اجرا براہِ راست سفری بکنگ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔
مذید خبریں
سعودی عرب میں ابتدائی اسلامی دور سے متعلق آثارِ قدیمہ کی دریافت – urdureport.com
سعودی عرب غیر ملکیوں کے لیے جائیداد خریداری قوانین نافذ،بادشاہ ی منظوری – urdureport.com
سعودی عرب میں اب اونٹوں کو بھی پاسپورٹ جاری ہو ں گے – urdureport.com
وزارتِ سیاحت کے مطابق اس سعودی عرب ٹورسٹ پیکیج ویزا کے پائلٹ پروگرام کا آغاز فی الحال پاکستان، میکسیکو، انڈونیشیا، مصر، بھارت، بنگلہ دیش اور اردن کے شہریوں کے لیے کیا گیا ہے۔ اہل درخواست گزار منظور شدہ سفری پیکیج خریدنے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر اپنا ویزا حاصل کر سکیں گے۔


