بوسٹن: دفاعی چیمپیئن فرانس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026کے سیمی فائنل میں مسلسل تیسری مرتبہ رسائی حاصل کر لی۔
جمعرات کو جلیٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں فرانسیسی ٹیم نے آغاز سے ہی کھیل پر گرفت مضبوط رکھی اور مراکش کو زیادہ مواقع نہ دینے کی حکمت عملی کامیابی سے اپنائی۔ میچ میں فرانس کے مایہ ناز کھلاڑی ایمباپے نے ایک پینلٹی مس کرنے کے باوجود بہترین کھیل پیش کیا
میچ کا پہلا گول 60ویں منٹ میں سپر اسٹار کیلیئن ایمباپے نے کیا، جنہوں نے شاندار شاٹ کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ صرف چھ منٹ بعد عثمان دیمبیلے نے ایک اور خوبصورت گول کر کے فرانس کی برتری دوگنی کر دی، جس کے بعد مراکش واپسی نہ کر سکا۔
ایمباپے کے گول
27 سالہ ایمباپے نے صرف 20 ورلڈ کپ میچز میں 20 گول مکمل کر لیے ہیں ، انہوں نے ارجنٹائن کے لیونل میسی کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے یہی سنگ میل 30 میچز میں حاصل کیا تھا۔8 گول داغ کر کائیلیان ایمباپے نمایاں کھلاڑی بن گئے انہوں نے لگاتار دو عالمی کپ میں 8، 8 گول سکور کر کے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
سیمی فائنل میں رسائی
اس کامیابی کے ساتھ فرانس اب سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، جہاں اس کا مقابلہ سپین اور بیلجیئم کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے فاتح سے ہوگا۔ یہ میچ آئندہ ہفتے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔
فرانس کے ہیڈ کوچ دیدیے دیشاں نے فتح کے بعد کہا کہ مسلسل تین ورلڈ کپ سیمی فائنلز میں پہنچنا ٹیم کی مستقل مزاجی کا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق اس سطح تک پہنچنے کے لیے غیرمعمولی محنت اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
مراکش کا دفاعی انداز
مراکش نے دفاعی انداز میں کھیلنے کی کوشش کی، تاہم وہ پورے میچ میں فرانسیسی دباؤ کا مؤثر جواب نہ دے سکا۔ مراکش کی جانب سے گول پر پہلا خطرناک شاٹ بھی میچ کے آخری لمحات میں آیا، جسے فرانس کے گول کیپر مائیک مینیان نے عمدہ انداز میں روک لیا۔
پہلے ہاف میں فرانس کو پینلٹی کا موقع بھی ملا تھا، تاہم مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے ایمباپے کی کوشش ناکام بنا کر اپنی ٹیم کو اس وقت نقصان سے بچا لیا۔
مذید خبریں
ریفری بے ایمان تھا،میچ فکس ،مصری کھلاڑی پھٹ پڑے – urdureport.com
رونالڈو کا ورلڈ کپ خواب ادھورا، میزبان امریکہ بھی ٹورنامنٹ سے باہر – urdureport.com
دوسرے ہاف میں فرانس نے حملوں کا سلسلہ مزید تیز کیا، جس کا نتیجہ دو خوبصورت گولوں کی صورت میں سامنے آیا اور ٹیم نے آرام سے فتح اپنے نام کر لی۔
میچ کے اختتام پر ایمباپے نے کہا کہ سیمی فائنل تک پہنچنا خوش آئند ضرور ہے، لیکن ٹیم کا اصل ہدف ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کرنا ہے، جس کے لیے ابھی مزید سخت مقابلوں کا سامنا کرنا ہوگا۔


