• Home  
  • طلبہ احتجاج کامیاب :انڈیا کے وزیر تعلیم نے استعفیٰ دے دیا۔
- ٹاپ سٹوری

طلبہ احتجاج کامیاب :انڈیا کے وزیر تعلیم نے استعفیٰ دے دیا۔

بھارت کے شہر نئی دلی میں ایک ماہ سے جاری طلبہ احتجاج رنگ لے آیا اور انڈیا کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا۔ان کا مؤقف ہے کہ بار بار امتحانی پرچوں کے لیک ہونے سے تعلیمی نظام کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا ایکس پر دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ […]

بھارت کے شہر نئی دلی میں ایک ماہ سے جاری طلبہ احتجاج رنگ لے آیا اور انڈیا کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا۔ان کا مؤقف ہے کہ بار بار امتحانی پرچوں کے لیک ہونے سے تعلیمی نظام کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا ایکس پر دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنتر منتر اور ملک میں جو صورتحال پیدا ہوئی ہے، ملک مخالف عناصر کو فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔ ملک کا اتحاد برقرار رہنا چاہیے۔‘ میں نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم کو ارسال کر دیا ہے بچے تعلیم میں وقت گزاریں۔

احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کی وجہ سے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور انڈیا کے وزیر تعلیم استعفیٰ دیں۔

اس سے قبل کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن کی جماعتوں نے طلبہ کی حمایت کرتے ہوئَ وزیر تعلیم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!