انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ ICC cricket world cup 2027 کے لیے میزبان وینیوز کی باضابطہ فہرست جاری کر دی ہے۔ آئندہ میگا ایونٹ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا، جہاں شائقین کرکٹ کو تین ممالک میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے لیے مجموعی طور پر 12 وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 جبکہ نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک کا ایک اسٹیڈیم شامل ہے۔
یہ میگا ایونٹ cricket mega event افریقی سرزمین پر تقریباً چوبیس برس بعد واپس آ رہا ہے۔ اس سے قبل 2003 کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور کینیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا گیا تھا۔

کتنی ٹیمیں حصہ لیں گی؟
ورلڈ کپ 2027 میں دنیا کی 14 ٹیمیں cricket world cup teams ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی۔ آئی سی سی نے اس ایڈیشن کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل نیا مقابلہ جاتی فارمیٹ بھی متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ اور مسابقتی بنانا ہے۔
مذید خبریں
دنیا کا پہلا انٹرنیشنل کرکٹ میچ کس نے جیتا ؟ دلچسپ حقیقت – urdureport.com
کرکٹ میں ’کلکی پونٹنگ‘ اسکینڈل ویڈیو نے ہلچل مچا دی،یہ ماجرا کیا؟ – urdureport.com
فیفا ورلڈ کپ 2030: سوسالہ جشن ، منفرد عالمی کپ،چھ میزبان کوالیفائیر – urdureport.com
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 شیڈول ICC cricket world cup 2027 schedule کے مطابق ایونٹ 4 اکتوبر سے شروع ہوگا اور 21 نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔ اس دوران 12 مختلف وینیوز world cup venues پر مجموعی طور پر 57 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل سمیت اہم مقابلوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔


