• Home  
  • وزیر داخلہ کا بیان ان کی زاتی رائے ہے اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر
- ٹاپ سٹوری

وزیر داخلہ کا بیان ان کی زاتی رائے ہے اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ گڈ گورننس پاکستان کے لیے ایک انتہائی اہم اور سنجیدہ موضوع ہے اور ملک کو درپیش متعدد مسائل کا حل مؤثر حکمرانی اور بہتر انتظامی نظام سے جڑا ہوا ہے۔گورننس کا عمل جمود کا شکار نہیں رہ سکتا کیونکہ وقت […]

‘دہشتگردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں’

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کوسپورٹ کررہی ہے دہشتگردوں سےاب کوئی بات چیت کی گنجائش نہیں ہے،دہشتگردوں کو ہتھیار ڈالنے ہوں گےیا ہم انہیں ختم کردیں گے۔

انہوں نےکہابلوچستان کےحوالےسےجان بوجھ کرمنفی پروپیگنڈا کیاجارہاہے،ہم ہارڈاسٹیٹ نہیں ہیں،آئین وقانون کےمطابق تمام معاملات بلا تفریق چلائیں گے تو یہ ہارڈ اسٹیٹ ہوگی،

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی ہماری پہلی اورآخری پہچان ہے،بلوچستان کےعوام ہی وہاں کےاصل اسٹیک ہولڈرزہیں،یہ لیویز فورس کو ذاتی فورس سمجھتےہیں۔

بلوچستان کےحالات خراب کرنے میں مخصوص عناصر ملوث ہیں،ان کو اپنے باپ دادا کےدور کا استحصال چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہامعرکہ حق میں دشمن کی حکمت عملی ناکام ہونےپربلوچستان میں نظریں جمائی گئیں،جھوٹا بیانیہ اس لیےبناتےہیں تاکہ بلوچستان میں ترقی نہ ہو۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے14نکات ہیں جس پرتمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، پاکستان کی سکیورٹی کےلیے گڈگورننس انتہائی اہم ہے، مسائل حل نہیں ہورہے اس کا مطلب ہے گڈ گورنرنس کےلیے کچھ کرنا پڑے گا،گڈ گورننس کے بغیر ملک کے معاملات حل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ کشمریوں کا فیصلہ پکا ہے، اب بھارت نے کچھ تو کرنا ہے، انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں 10 لاکھ کے قریب سیکیورٹی فورسز لگائی ہوئی ہے، 2019 میں بھی طبیعت صاف کی تھی،2025 میں تو اگلی پچھلی طبیعتیں صاف ہوگئیں، مقبوضہ کشمیر کے لوگ ان سے پوچھ رہےہیں پہلگام میں تمہاری سکیورٹی کدھر تھی۔

 ہم محافظ حرمین شریفین ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا  ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق خاص ہے، اسٹریٹجک تعلق ہے۔ سعودی عرب سے ہماری جذباتی وابستگی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق خاص ہے، سعودی عرب خادم حرمین الشریفین ہے، پاکستان محافظ حرمین الشریفین ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!