اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (UAE) نے رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے درخواست دینے والے پاکستانی شہریوں کے لیے وزٹ ویزے UAE Visit Visa for Pakistanisجاری کرنے کا عمل دوبارہ فعال کر دیا ہے، جس سے کئی ماہ سے ویزا حاصل کرنے میں پیش آنے والی مشکلات میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔متحدہ عرب امارات کے اس فیصلے سے کئی ماہ سے زیر التوا ویزوں کا اجرا ممکن ہو سکے گا اور اس خبر کو نہایت خوش آئیند قرار دیا جا رہا ہے۔
سفری شعبے سے وابستہ ٹریول ایجنٹس travel agents اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ایک اہلکار کے مطابق اب خاص طور پر ایسے پاکستانی شہری، جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ یا امارات میں مقیم رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے سفر کرنا چاہتے ہیں، ان کی درخواستوں پر پہلے کی نسبت زیادہ تیزی سے کارروائی کی جا رہی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں سیاحت اور روزگار
متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کے لیے روزگار، تجارت اور سیاحت کا ایک اہم مرکز ہے، جہاں تقریباً 18 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ویزا پالیسی UAE visa policy میں یہ نرمی دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط اور سفری سرگرمیوں کے لیے اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
گزشتہ کئی ماہ سے متعدد پاکستانی درخواست گزار ویزا منظوری میں غیر معمولی تاخیر اور سخت جانچ پڑتال کی شکایت کر رہے تھے، تاہم پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتی رہی ہیں کہ پاکستانی شہریوں پر کسی قسم کی باضابطہ ویزا پابندی عائد نہیں کی گئی۔اس سارے صورتحال میں ایران جنگ کے دوران تعطل آیا تاہم اب ویزوں کے دوبارہ اجرا سے اس میں بہتری پیدا ہو گی۔
ٹریول انڈسٹری سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ فیصلے کے بعد خاندانی ویزوں کی منظوری کے امکانات میں واضح بہتری آئی ہے۔ ان کے مطابق سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی مہمات بھی دوبارہ شروع ہو چکی ہیں جبکہ خطے میں کشیدگی کم ہونے کے بعد فضائی پروازوں کی تعداد بھی بتدریج بڑھ رہی ہے۔
ٹرویول ایجنٹس کی رائے
اروما ٹریولز کے چیف ایگزیکٹو اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (TAAP) کے ایک عہدیدار کے مطابق متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ اب اہل خانہ کے ساتھ سفر کرنے والے پاکستانیوں کو باقاعدگی سے وزٹ ویزے جاری کر رہا ہے، جس سے درخواست گزاروں کو بروقت جواب ملنے لگا ہے۔
امیگریشن حکام کے مطابق پاکستان سے دبئی جانے والے روزانہ مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسم گرما کے آغاز میں جہاں روزانہ تقریباً 170 مسافر دبئی جا رہے تھے، وہیں جولائی کے آخری ہفتے تک یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 400 تک پہنچ گئی۔ تاہم یہ شرح اب بھی دو سال قبل روزانہ سفر کرنے والے تقریباً ایک ہزار پاکستانیوں سے کم ہے۔
مذید خبریں
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا پری امیگریشن منصوبے پر اتفاق – urdureport.com
ایران امریکا کشیدگی، امارات سے سینکڑوں پاکستانی واپس – urdureport.com
سفارتخانے کے اہلکار کی تصدیق
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے ایک اہلکار نے بھی تصدیق کی کہ رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے عام پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہری وزٹ ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ان کے مطابق پہلے بعض علاقوں سے آنے والی درخواستوں پر سکیورٹی وجوہات کی بنا پر زیادہ وقت لگ رہا تھا، تاہم اب مکمل اور درست دستاویزات رکھنے والے درخواست گزار معمول کے مطابق درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں ویزا سہولیات بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پاکستانی حکام نے بتایا تھا کہ جعلی تعلیمی اسناد، فرضی ملازمت کے معاہدوں، غیر مجاز سیاسی سرگرمیوں، بعض مجرمانہ مقدمات اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال جیسے معاملات کے باعث ویزا درخواستوں کی جانچ مزید سخت کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں دستاویزات کی تصدیق اور پس منظر کی جانچ کا عمل مزید مؤثر بنایا گیا۔


