وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے انکشاف کیا کہ ان کو دھمکی دی گئی کہ اگر وہ لانگ مارچ کا اعلان کریں گے تو ان کو ناہل کر دیا جائے گا۔
سینیر اینکر پرسن جیو نیوز حامد میر سے گفتگو کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ جس ڈیل کی ہمارے نادان دوست بات کر رہے ہیں وہ دراصل ڈیل نہیں دھمکی تھی کہ اگر آپ نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو اپ کو کھڈے لائن لگا دیں گے جیل بھیج دی۔ گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ کی کرسی عمران خان کی امانت ہے اور عمران خان کے لیے بے شک میری کرسی جائے حکومت جائے یا جان جائے۔
انہوں نے عمران۔خان۔کی بہن علیمہ خان کی ناراضی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ آپا غیر سیاسی ہیں ان کو باتوں کا علم نہیں ان کو ہم حقائق و واقعات بتایں گے وہ راضی ہو جایں گی۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان۔میں پاکستان تحریک انصاف کی تمام لیڈرشپ ان بورڈ ہے اس۔میں ہمارے مرکزی اور صوبائی قیادت ان بورڈ ہے حتیٰ کہ ہمارے اتحادی ہے 27 ستمبر کی لانگ مارچ کی تاریخ ہے ہمارے ساتھ ان بورڈ ہیں۔
واضع رہے کہ تازہ اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے لیے 27 ستمبر 2026 کی تاریخ دی ہے۔ یہ اعلان خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارٹی قیادت کی جانب سے سامنے آیا ہے۔


