اردو رپورٹ ڈیسک
وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ نااہلی کے لیے دائر درخواست باضابطہ سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔
درخواست کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار شیر افضل مروت نے عدالت میں خود دلائل پیش کیے۔
شیر افضل مروت کے دلائل
درخواست گزار شیر افضل مروت نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کو استعفیٰ اپنی مرضی سے دینا ہوتا ہے۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے استعفے میں لکھا تھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر مستعفی ہو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نوٹس جاری
وفاقی آئینی عدالت نے درخواست باضابطہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کردیا۔


