انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ریاستی اداروں پر حملوں کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 24 اہم رہنماؤں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے حکم کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، شیرام ترکئی، شاہ احد، شیر علی ارباب اور محمد اقبال آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے۔
عدالتی فیصلے میں ڈاکٹر امجد علی، جنید اکبر، شاہد خٹک، زبیر وزیر، عمر ایوب، ارشد عمر زئی، زر عالم، میاں عمر، اختر خان اور ہمایوں خان کے نام بھی شامل ہیں۔
اسی طرح ریاض خان، عبدالکبیر خان، طفیل انجم، آصف محسود، عجب گل، محمد عثمان، بابر سلیم سواتی، عرفان سلیم، ایڈووکیٹ علی زمان اور ملک شہاب کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں پولیس کی جانب سے دائر پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔
پی ٹی آئی کی اہم قیادت کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری ، pic.twitter.com/YU0dJm4qlx
— Urdu Report (@UrduReportpk) September 14, 2026
ملزمان کا فرار ممکن
دستیاب عدالتی ریکارڈ کے مطابق مذکورہ افراد مقدمے میں نامزد ملزمان ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہو سکتے ہیں۔
فیصلے کے مطابق ملزمان پر ریاستی اداروں پر حملوں اور دہشت گردی کے فروغ سمیت سنگین الزامات عائد ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہونے میں بھی ناکام رہے۔
مقدمے میں شامل تفتیش
عدالتی ریکارڈ کے مطابق جن ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے، وہ بھی مقدمے میں شاملِ تفتیش نہیں ہوئے۔


