اتوار, 27 ستمبر 2026
  • Home  
  • پاکستان کے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے طے
- سیاحت

پاکستان کے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے طے

پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کیے ہیں، جن کا بنیادی اطلاق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر ہوگا۔

اردو رپورٹ ڈیسک

پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کر لیے ہیں، جن کے تحت مخصوص شرائط کے مطابق اہل پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو بغیر ویزا سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔

تاہم، ان ویزا استثنیٰ معاہدوں کا بنیادی اطلاق سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد پر ہوگا۔

بغیر ویزا قیام کی مدت

دستیاب تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک میں بغیر ویزا قیام کی اجازت ایک سے تین ماہ تک مقرر ہے، جبکہ مدت کا تعین متعلقہ ملک اور معاہدے کی شرائط کے مطابق ہوگا۔

حکام نے وفاقی تحقیقاتی ادارے اور متعلقہ زونز کو ویزا استثنیٰ سے متعلق تازہ فہرست کے مطابق مسافروں کے معاملات نمٹانے کی ہدایت کردی ہے۔

ویزا استثنیٰ والے ممالک

فہرست میں ارجنٹائن، آذربائیجان، بحرین، بنگلا دیش اور ترکیہ سمیت متعدد ممالک شامل ہیں۔

مصر، انڈونیشیا، ایران، کویت، ملائیشیا، روس اور سعودی عرب بھی ویزا استثنیٰ کے معاہدوں میں شامل ممالک میں موجود ہیں۔

متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، قطر اور نیپال سمیت دیگر ممالک بھی ان معاہدوں کا حصہ ہیں۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!