اردو رپورٹ ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے پیٹرول ریلیف اسکیم میں 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی بھی شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
نئی ہدایت کے بعد 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی رکھنے والے افراد بھی پیٹرول ریلیف اسکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔
اہلیت کا دائرہ بڑھا دیا گیا
حکومت کی جانب سے مقررہ معیار کے مطابق یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹر سائیکلیں، رکشے اور چنگ چی چلانے والے افراد پیٹرول ریلیف اسکیم کے لیے اہل ہوں گے۔
رجسٹریشن کا طریقہ کار
وزیراعظم نے عوام کی سہولت کے لیے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔
اہل افراد مقررہ طریقہ کار کے مطابق پیٹرول ریلیف اسکیم کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔


