اردو رپورٹ ڈیسک
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی ٹیم نے ان کے نام، تصاویر اور ویڈیوز مبینہ طور پر بغیر اجازت استعمال کرنے پر لاس اینجلس میں قائم مصنوعی ذہانت کی ایک کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
اداکارہ کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متعلقہ کمپنی نے مبینہ طور پر اروشی روٹیلا کی شناخت اور ذاتی مواد ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا۔
ہرجانے کا تخمینہ 7 ہزار کروڑ روپے
ٹیم کے مطابق کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ اس معاملے میں ہرجانے کا موجودہ تخمینہ 7 ہزار کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی فرد کا نام، تصویر یا شباہت تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے قبل اس کی باقاعدہ اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔
شناخت اور حقوق کے تحفظ پر زور
اروشی روٹیلا کی ٹیم نے کہا کہ قانونی کارروائی کا مقصد اداکارہ کی شناخت اور حقوق کا تحفظ کرنا اور ان کے ذاتی مواد کے مبینہ غیر مجاز استعمال کا معاملہ اٹھانا ہے۔


