• Home  
  • بڑی پیشرفت ،برطانیہ میں فلسظینی ریاست كا سركاری طور پر پرچم لہرا دیا گیا
- ٹاپ سٹوری

بڑی پیشرفت ،برطانیہ میں فلسظینی ریاست كا سركاری طور پر پرچم لہرا دیا گیا

برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کے بڑی پیش رفت دیكھنے كو ملی كہ وسطی لندن میں فلسطینی سفارت خانے کے باہر فلسطین کا قومی پرچم لہرادیا گیا جس سے مسلم امہ نے اطمنان كا اظہار كیا ہے اور اس كو خطے میں امن و عامہ كے لیے بڑی كامیابی قرار […]

برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کے بڑی پیش رفت دیكھنے كو ملی كہ وسطی لندن میں فلسطینی سفارت خانے کے باہر فلسطین کا قومی پرچم لہرادیا گیا جس سے مسلم امہ نے اطمنان كا اظہار كیا ہے اور اس كو خطے میں امن و عامہ كے لیے بڑی كامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق پرچم کشائی کی یہ تقریب سابق فلسطینی مشن کے باہر منعقد ہوئی، جسے اب سفارتخانے کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

تقریب کے دوران برطانیہ میں فلسطینی سفیر حسام زملوط نے کہا:
"براہ کرم میرے ساتھ شامل ہوکر فلسطین کا پرچم بلند کریں، جس کے رنگ ہماری قوم کی نمائندگی کرتے ہیں: سیاہ ہمارے سوگ کے لیے، سفید ہماری امید کے لیے، سبز ہماری زمین کے لیے اور سرخ ہماری قربانیوں کے لیے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پرچم فلسطینی عوام کی آزادی اور انصاف کی طویل جدوجہد کے اعزاز میں اور دنیا بھر میں آزادی سے محبت کرنے والے لاکھوں افراد کے احترام میں بلند کیا جا رہا ہے۔

فلسطینی سفیر نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا:
"ہم یہ پرچم اس عہد کے طور پر بلند کرتے ہیں کہ فلسطین زندہ رہے گا، فلسطین ابھرے گا اور فلسطین آزاد ہوگا۔”

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں