جدید ترین روبوٹ "آپٹیمس” کی ویڈیو ایکس (X) پر جاری
ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں کمپنی کے تیار کردہ آپٹیمس ہیومنائیڈ روبوٹ (Optimus Humanoid) ےکی حیرت انگیز صلاحیتوں کا مظاہرہ دکھایا گیا ہ ایک ایسا دور جہاں انسان اور مشین کے درمیان فاصلہ تیزی سے مٹتا جا رہا ہے۔ وہ درست طور پر اپنے سامنے ہونے والی سرگرمیاں کی نقل کر تا ہے۔
کنگ فو سیکھتا ہوا ربورٹ
ویڈیو میں انسانی ساخت کا یہ روبوٹ چینی مارشل آرٹ "کنگ فو” سیکھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
روبوٹ نہایت درستگی اور توازن کے ساتھ اپنے استاد کی حرکات کی نقل کرتا ہے اور ہر حرکت پر فوری ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے خود کو مؤثر انداز میں دفاعی پوزیشن میں لاتا ہے اور خود کو مقابلہ کر نے کے لیے تیار کرتا ہے اس کا یہ رد عمل اس کی درستگی عمل کا اظہار ہے۔
انسانوں جیسی حرکات اور ردعمل
ماہرین کے مطابق یہ مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیسلا نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے میدان میں ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو کہ انسانی ھکات کو سمجھنے کی صلاھیت رکھتا ہے۔
"آپٹیمس” نہ صرف جسمانی حرکات کی درست نقل کر سکتا ہے بلکہ وہ حرکتوں کے پس منظر میں مقصد اور دباؤ کو بھی سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اوپن آے آئی نے سپیس ایکس کو پیچھے دھکیل دیا
دلچسپ امر یہ ہے کہ اسی دوران ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور بڑی خبر سامنے آئی ہے — اوپن اے آئی (OpenAI)، جس نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں اپنی غیر معمولی ترقی کے باعث اسپیس ایکس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے قیمتی اسٹارٹ اپ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور کمپنی نے اس عمل کو مزید آگے لے جانے کا عزم کیا ہے۔
مستقبل کی سمت کا تعین کرتا ربورٹ
ٹیسلا کا "آپٹیمس” اور اوپن اے آئی کی تیز رفتار ترقی اس بات کا عندیہ ہے کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کا مستقبل اب صرف خیال نہیں بلکہ عملی حقیقت بن چکا ہے اور جلد دنیا دیکھے گی کہ اس میدان میں مزید جدت آگئی ہے ۔


