پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کے نئے 10 سال کے معاہدے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جو کہ آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
چارٹرڈ فرم کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات میں ویلیوایشن رپورٹ دی۔
چارٹرڈ فرم فرنچائزز کی نئی قیمت لگائے گی ۔ پی ایس ایل کا حصہ 6 ٹیموں کے کانٹریکٹ دسمبر میں ختم ہوں گے۔ لیگ کے گیارہویں سیزن سے فرنچائزز کی تعداد 8 ہوجائے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے صرف اہل فرنچائزز کے ساتھ ہوں گے۔
ملاقات میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی موجود تھے۔ چئیرمین پی سی بی نے چارٹرڈ فرم کو تمام فرنچائزز سے ملاقات کی ہدایت کی۔ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر نیا فرنچائز معاہدہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں
علی ترین کا طنز، پی سی بی نوٹس کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے، تنازعہ شدت اختیار کر گیا – urdureport.com

