چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سےامیدکرتاآیا ہوںکہ تناؤکم اورتعلقات میں بہتری آئے، آج آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی ہے۔
چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی خان نے کہا ہے نے کہا کہ ملک کادفاع اہم ہے،پی ٹی آئی کابیانیہ کبھی ملک دشمن نہ ہے،نہ ہوگا،ریاستی ادارےاورسیاسی لوگ ایک دوسرےکوذہنی مریض کہے یاخطرہ سمجھیں تو یہ افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اتوار کو سہیل آفریدی کا پشاور میں سیاسی شو،عمران خان کی رہائی یا گورنر راج – urdureport.com
انہو ں نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان بھی ہمارااورفوج بھی ہماری ہے،ہم نے اس کا عملی مظاہرہ کیااورکریں گے،یہ وقت ہے کہ سب ایک دوسرےکوتسلیم کریں،جگہ دیں اوراعتمادکےفقدان کوختم کریں، مین تمام جمہوریت پسندقوتوں سےاپیل کرتا ہوں کہ تناؤ کو کم کرنےمیں کرداراداکریں۔
میں اپیل کر تا ہوں کہ کچھ نان اسٹیک ہولڈرزکاطرزعمل پی ٹی آئی اوراداروں کےدرمیان تناؤکاسبب نہیں بنناچاہیے، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی جیل میں ہے،ان سے ملاقاتوں کی اجازت ہو تو ہم بہتری کی طرف چلے جائیں گے- ملک تناؤ اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

