• Home  
  • وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کرا چی پہنچ گئے،شاندار استقبال
- ٹاپ سٹوری

وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کرا چی پہنچ گئے،شاندار استقبال

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی آمد کے موقع پر ان کا کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما سیعد غنی نے ان کو سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔ کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے […]

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی آمد کے موقع پر ان کا کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما سیعد غنی نے ان کو سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔

کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی جہا ں پر کارکنان نے عمران خانا ور پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بلند کیے۔

اپنے سندھ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے طیارے کی اوکانومی کلا س میں سفر کیا جس پر ہیومن رائٹس کونسل پاکستان نے کہا کہ وہ اس فیصلے کو سراہتی ہے اور امید کرتی ہے کہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور حکومتی نمائندگان بھی قومی وسائل کے احترام اور عوامی پیسے کی بچت کے لیے اپنی زندگیوں میں سادگی اختیار کریں۔

عوام کے ٹیکس کا پیسہ قومی امانت ہے ، اس کی حفاظت ہر صاحبِ اختیار کی ذمہ داری ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں