امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ کسی کو پسند آئے نہ آئے گرین لینڈ ہم لے کر رہیں گے۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے گرین لینڈ پر قبضہ نہ کیا تو چین یا روس قابض ہوجائے گا جبکہ امریکا دونوں ملکوں کو اپنا ہمسایہ بنانا نہیں چاہتا۔
ٹرمپ نے کہا چاہتا ہوں گرین لینڈ کا کام آسانی سے ہوجائے ورنہ مشکل طریقہ اختیار کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ٹرمپ کے بیان پر گرین لینڈ سے عوام کا ردعمل بھی سامنے آگیا اور پانچ بڑی سیاسی جماعتوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہم امریکن ہونا پسند کرتے ہیں نہ ڈینش ، گرین لینڈر ہی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھئیے
گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ امریکی منصوبہ سامنے آگیا ہے۔ – urdureport.com
ٹرمپ نے گرین لینڈ میں بھی فوجی مداخلت کی دھمکی دے دی – urdureport.com
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ فیصلے کا اختیار یہاں کے عوام کے پاس ہے۔


