وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 145 دہشت گردوں کی لاشیں ہمارے پاس موجود ہیں، گوادر میں دہشت گردوں نے پانچ خواتین اور تین بچوں کو شہید کیا، یہ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کو امن کی طرف لے کر جائیں گے، ہمارے پاس دہشت گرد حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ موجود تھی، ہم نے ایک دن پہلے آپریشن شروع کردیا تھا۔آپریشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نوشکی اب مکمل طور پر کلیئر ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب پاکستان ٹیک آف کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی ایل اے کوئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے جس سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، آپ ہندوستان کی ایما پر ایسے واقعات کر کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے
بلوچستان ، مختلف شہروں میں فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام ، صوبے میں داخلی راستے بند – urdureport.com
عمران خان کی آنکھوں میں سنگین بیماری کی تشخیص،ذرائع – urdureport.com
انہوں نے کہا کہ ہم ایک سیکنڈ کیلئے بھی سرینڈر کرنے کیلئے تیار نہیں، ہمارا خون سستا نہیں ہے، ہم انہیں جانے نہیں دیں گے، ہم اس جگہ کو ان کے لئے جہنم بنادیں گے، ہم انہیں اس طرح جانے نہیں دیں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں طاقت کا استعمال تو کبھی ہوا ہی نہیں، یہ چھوٹے آپریشن ہیں جو کئےجاتے ہیں۔

