آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں گروپ اے کے آخری میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو باآسانی 102 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے نمیبیا کو بڑے مارجن سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
کولمبو کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولیت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
تاہم پاکستان کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 17.3 اوورز میں 97 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیاپاکستان کی پہلی وکٹ 40 رنز پر گری جب صائم ایوب 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
صائم کے آؤٹ ہونے کے بعد سلمان علی آغا نے صاحبزاد کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
جس کے بعد ٹیم کا اسکور 107 تک پہنچا تو سلمان علی آؤٹ 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کو تیسرا نقصان بھی جلد ہی 118 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب خواجہ نافع صرف 5 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد شاداب خان نے صاحبزادہ فرحان کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں بلے بازوں نے میدان کے چاروں طرف شاندار شاٹس لگائے۔
اس دوران صاحبزادہ فرحان نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔
شاداب خان اور صاحبزادہ فرحان نے چوتھی وکٹ کے لیے 81 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور لگ بھگ 200 تک پہنچایا۔
اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی
یہ بھی پڑھئِے


