پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں لاوارثوں کی طرھ گھومتی رہی کسی نے کوئی احساس نہیں کیا ہمیں ذہنی مریض بنا دیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئَ کہا کہ موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ بالکل کام نہیں کرسکتے، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سے بہت جھوٹ بولا۔
انہوں نے کہا کہ صبح اُٹھ کر کچن اور برتن صاف کرنے کے بعد کھلاڑی میدان میں کیا کھیلے گا؟
ایک تو پاکستان میں ہاکی زوال پذیر ہے۔دوسرا جب ہاکی ٹیم لاھور ائیر پورٹ پر پہنچی تو ہاکی فیڈریشن نے ان کو گھروں تک ڈراپ کرنے کے لیے گاڑی تک نہ بھیجی گئِ کھلاڑی اوبر پر اور لیفٹ لیکر گھروں کو روانہ ہوئے۔شرمندگی سے بات تک نہ کر پائے۔قومی ہیروز کے ساتھ یہ رویہ شرمناک ہے۔ @PakPMO pic.twitter.com/upWSqrcSnx
— Urdu Report (@UrduReportpk) February 17, 2026
قومی ہاکی ٹیم کی آسٹریلیا سے وطن واپسی پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا کہ ٹیم کو غیر ملکی کوچ کی شدید ضرورت ہے۔
عماد بٹ نے بتایا کہ صبح اُٹھ کر کچن اور برتن صاف کرنے کے بعد کھلاڑی میدان میں کیا کھیلے گا؟ عماد بٹ نے کہا کہ اُنہیں اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد ہے، زیادتی کا نوٹس لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سے یہ کہا گیا کہ باہر کوئی بات نہ کریں ورنہ پابندی لگ جائے گی، دیگر کھلاڑیوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں سڑکوں پر رہے، ٹیم کا مورال ختم ہوچکا تھا۔
🚨 “I Lied On Video”: Pak Hockey Captain Admits Sydney Ordeal
Ammad Shakeel Butt has admitted he falsely claimed everything was “fine” during Pakistan’s recent Australia tour. He says he was pressured by team management to protect the country’s image
During the FIH Hockey Pro… pic.twitter.com/QtrV0mZMjK
— Nabila Jamal (@nabilajamal_) February 18, 2026
عماد بٹ کا کہنا ہے کہ طاہر زمان اور دیگر افراد نے جو باتیں کی ہیں وہ سب بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپانسر ڈھونڈنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کام ہے، میرا کام نہیں ہے، ہمارے ساتھ بہت جھوٹ بولے گئے ہیں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

عماد بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوڈ آف کنڈکٹ میں نہیں مانتا۔
ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نورالصباح نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں ہوٹل کی بکنگ کرائی تھی لیکن ہاکی فیڈریشن نے کینسل کرادی۔
نورالصباح کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ذمہ دار ہے، واقعے کی مکمل انکوائری وزیراعظم کو بھیجی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف نے بد انتظامی کا نوٹس لے رکھا ہے۔
ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ اگر خوراک اور رہائش ٹھیک نہیں ہوگی تو کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اثر پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھئیے


