پی ٹی آئی کے بانی چیرمین عمران خان کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز اسپتال میں دوبارہ منتقل کیا گیا۔
عمران خان کو ’اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹرل ینجیکشن‘ (anti VEGF intra vitreal injection)کی دوسری ڈوز دیدی گئی۔
بہت قریب سے وڈیو بنانے میں کامیاب ہو گیا
کاش بلیک شیشے نہ ہوتے میرے ساتھ آپ بھی خان کا دیدار کر سکتے pic.twitter.com/OzuAes6QZo— Naya Pakistan (@Naya__Pakistan_) February 23, 2026
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اسپتال کے مطابق عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔
پمز اسپتال کے کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جو نارمل رہا۔ عمران خان اسپتال میں قیام، پروسیجر کے دوران اور بعد میں 74 سالہ عمران خان کے وائٹل مستحکم رہے۔
پمز اور شفا آئی اسپتال کے کنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں پروسیجر عمل میں لایا گیا، یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئیے
دنیا کرکٹ کے سابق کپتانوں نے عمران خان کے حق میں بڑی اپیل کر دی،خط ارسال – urdureport.com
عمران خان ریلیز فورس کے قیام میں کیا پیشرفت ہوئی, کون کون شامل ہو گا – urdureport.com
اسپتال کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان کو ضروری ہدایات، فالو اپ مشورے، نسخے اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔ پروسیجر سے پہلے اسپیشلسٹس کے بورڈ نے ان کا معائنہ کیا۔


