• Home  
  • حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا
- پاکستان

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خزانہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کیا […]

petrol price in pakistan

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر خزانہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرل کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ہم غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں، پڑوس میں شروع ہونے والی صورتحال نے پورےخطےکو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صورتحال کے مطابق اپنے ذخائر کو بڑھا لیا تھا، ہماری کوشش ہے کہ بطور ریاست اس کام کو حکمت کے تحت آگے لے کر چلیں۔

علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ ناجائز منافع خوری پر وزیراعظم نے سختی سے نوٹس لیا ہے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی، حالیہ اضافے کا فیصلہ مجبوری میں کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں متبادل ذرائع سے بھی پٹرولیم منصنوعات کے لیے سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، ایک حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ دنیا میں قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر اضافے کا امکان سامنے آیا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہونے کا امکان ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں