ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ دشمن ملک ایران کے سرنڈر کرنے کی خواہش اپنے ساتھ اپنی قبروں تک لے جائیں گے۔
یہ بات ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سرکاری ٹی وی پر ایک ہنگامی تقریر میں کہی۔ جس میں انھوں نے ہمسائیہ ممالک پر ناگزیر حملوں پر معافی مانگتے ہوئے کہ اب کسی پڑوسی ملک پر حملہ نہیں کریں گے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں کے لیے پڑوسی ممالک سے معافی بھی مانگی ہے
ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی عبوری قیادت کی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ پڑوسی ممالک پر مزید حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک کہ ایران پر حملہ انہی ممالک سے نہ کیا جائے۔
Big development: Iran's President Masoud Pezeshkian: "Here, I must apologize to the neighboring countries that were affected by attacks from Iran. On my own behalf and on behalf of Iran, I apologize."
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) March 7, 2026
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے کہا کہ مستقبل میں ایران صرف اپنے دفاع کے لیے کارروائی کرے گا۔
دوسری جانب عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل حسام زکی نے کہا ہے کہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اتوار کو ہنگامی اجلاس کریں گے تاکہ کئی عرب ممالک کی حدود پر ایرانی حملوں پر غور کیا جا سکے.
حسام زکی کے مطابق یہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگا اور اس کی درخواست کویت، سعودی عرب، قطر، عمان، اردن اور مصر نے دی ہے۔
اجلاس میں ایران کی حالیہ کارروائیوں کے اثرات اور ان کے تدارک کے اقدامات پر بات چیت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ ایران پر امریکی و اس را’ئیلی حملے کا آج آٹھواں روز ہے۔
یہ بھی پڑھئِے


