• Home  
  • آرامکو نے ہائی اوکٹین پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی ،صارفین کو بڑا ریلیف
- ٹاپ سٹوری

آرامکو نے ہائی اوکٹین پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی ،صارفین کو بڑا ریلیف

سعودی عرب کی توانائی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے پیٹرول پمپس پر ہائی اوکٹین پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کرتے ہوئے صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ کمپنی نے ہائی اوکٹین کی قیمت 610 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 410 روپے فی لیٹر مقرر کر دی ہے، جس کے بعد ملک […]

سعودی عرب کی توانائی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے پیٹرول پمپس پر ہائی اوکٹین پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کرتے ہوئے صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

کمپنی نے ہائی اوکٹین کی قیمت 610 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 410 روپے فی لیٹر مقرر کر دی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں اس فیصلے پر عوامی حلقوں میں مثبت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عمومی اضافہ نہیں کیا تھا۔

تاہم ہائی اوکٹین پیٹرول پر عائد لیوی میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دیا گیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد مختلف پیٹرول پمپس پر ہائی اوکٹین کی قیمت 600 سے 610 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی، جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے پمپس پر یہ قیمت تقریباً 589 روپے فی لیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

ہائی اوکٹین پیٹرول خاص طور پر جدید ٹربو انجن اور ہائی کمپریشن انجن والی گاڑیوں کے لیے ناگزیر ہوتا ہے۔

پاکستان میں درآمد یا مقامی طور پر اسمبل ہونے والی کئی نئی گاڑیاں ایسی ہیں جو صرف ہائی اوکٹین پر بہتر کارکردگی دیتی ہیں، جس کے باعث اس کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔

حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں متحرک

ایران کے پاور پلانٹس پر حملے دس روز کے لیے مؤخر کر دئیے ،ڈونلڈ ٹرمپ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں