امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر ایران کے بجلی گھروں، تیل کے کنوؤں اور ڈی سیلی نیشن پلانٹس پر حملوں کی دھمکی دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پیغام شئیر کیا۔صدر ٹرمپ نے لکھا کہ اگر ایران اس لمحے سے اگلے 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو بغیر کسی خطرے کے مکمل طور پر نہیں کھولتا تو امریکا ایران کے مختلف بجلی گھروں پر حملہ کرے گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ انہیں تباہ کر دے گا جس کا آغاز سب سے بڑے بجلی گھر سے کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس بجلی گھر کو سب سے بڑا قرار دے رہے ہیں ۔تاہم اشارہ دیا کہ جو بھی سب سے بڑا بجلی گھر ہے وہ تباہ کیا جائے گا۔
اس وقت ایران کے خلاف جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد ایرانی فوج نے بھی ردعمل دیا ہے۔ایرانی فوج نے کہا کہ اگر ایران کے توانائی کے ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو وہ خطے میں امریکا کے تمام توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایں گے۔
ٹرمپ نے ایک جانب جنگ کو ’’ختم کرنے‘‘ کی بات کی تھی۔
جمعہ کے روز ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ کہا تھا کہ ’’امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی بڑی فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے پر غور کرتے ہوئے اپنے مقاصد کے حصول کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔”
یہ بھی پڑھئِے


