وزیراعظم کی زیرصدارت ایندھن بچت اور کفایت شعاری پروگرام کے تحت ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس فیصلے کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا تاہم میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد میں بازار مارکیٹں رات 8 بجے بند کی جائیں گی۔
اجلاس میں صوبائی حکومت کی مشاورت سے خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی ۔
روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے ۔ بیکریاں، ریسٹورنٹ تندور، اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات دس بجے بند کر دئے جائیں گے۔
میرج ہالز، مارکیز رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گی۔ نجی پراپرٹیز اور گھروں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات 10 بجے رات کے بعد پابندی ہو گی
میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے ، اجلاس میں کئے گیے فیصلوں کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہء سندھ میں مارکیٹس اور دیگر اوقات کار کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔


