اردو رپورٹ ڈیسک
بھارت کے بائیں ہاتھ کے اوپنر ابھیشیک شرما نے افغانستان کے خلاف تیز ترین سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ابھیشیک شرما نے افغان بولرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔
دھواں دار اننگز
ابھیشیک شرما 34 گیندوں پر 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی دھواں دار اننگز میں 11 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔
نیا ریکارڈ قائم
ابھیشیک شرما نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرکے زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن کو پیچھے چھوڑ دیا۔


