اردو رپورٹ ڈیسک
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں 72 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تاہم ٹائٹل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم نے مبینہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔
بھارت کی شاندار بیٹنگ
دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
بھارتی اننگز کی خاص بات اوپنرز شفالی ورما اور سمرتی مندھنا کے درمیان 129 رنز کی شراکت تھی۔ شفالی ورما نے 68رچا گھوش نے 17 اور کپتان ہرمن پریت کور نے 14 رنز کا اضافہ کیا۔ جبکہ سمرتی مندھنا نے 59 رنز اسکور کیے۔
سری لنکا کی جانب سے متھالی ایودھیا، چماری اتاپتو اور چمودی پرابودا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
🚨 NO TROPHY FOR INDIA AGAIN! 🚨
– Mohsin Naqvi made it clear to Rajiv Shukla: the trophy will be presented by me and only me.
– Rajiv Shukla failed to convince the Indian women’s team to accept the trophy from Mohsin Naqvi.
– In the end, Mohsin Naqvi handed the runners-up… pic.twitter.com/FTwCqMmY2Y
— Mian Ahmad (@aHmADmIaN150) September 13, 2026
سری لنکن ٹیم 111 رنز پر آل آؤٹ
184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 20ویں اوور کی آخری گیند پر 111 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔کپتان چماری اتاپتو نے 36 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کیا، جبکہ نیلاک شیکا سلوا نے 22 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے شری چرانی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دپتی شرما نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹرافی کی تقریب پر تنازع
ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم نے مبینہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ محسن نقوی فائنل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس واقعے کے بعد بھارتی ٹیم کے طرز عمل اور کھیلوں کی روح سے متعلق ایک بار پھر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارتی مینز کرکٹ ٹیم نے مبینہ طور پر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


