• Home  
  • اسلام آباد میں آج یومِ آزادی کی شاندار پبلک پریڈ، ڈی چوک پر داخلہ مفت
- سٹی نیوز

اسلام آباد میں آج یومِ آزادی کی شاندار پبلک پریڈ، ڈی چوک پر داخلہ مفت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر آج ایک بڑے جشن کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں شہری اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ شرکت کر سکیں گے۔ تقریب ڈی چوک اسلام آباد میں شام 5 بجے سے شروع ہوگی، جبکہ شہریوں کے لیے داخلہ بالکل مفت […]

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر آج ایک بڑے جشن کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں شہری اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ شرکت کر سکیں گے۔

تقریب ڈی چوک اسلام آباد میں شام 5 بجے سے شروع ہوگی، جبکہ شہریوں کے لیے داخلہ بالکل مفت رکھا گیا ہے۔

جشنِ آزادی کی تقریب میں معروف فنکار نمرہ مہرا، ساحر علی بگا اور خرم ایاز بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اس کے علاوہ تقریب میں ڈھول پرفارمرز، رفیع پیر کے میسکوٹس، پائپ اور پرکشن بینڈز، اونٹ بینڈ سمیت مختلف تفریحی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔

تقریب میں آتش بازی

تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا، جس سے یومِ آزادی کی تقریبات کو مزید یادگار بنایا جائے گا۔

منتظمین نے شہریوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ ڈی چوک پہنچیں اور پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک ہوں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!