اتوار, 27 ستمبر 2026
  • Home  
  • مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ کیلئے پاکستان پرعزم ہے۔جی آئی ایس پی آر
- دنیا

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ کیلئے پاکستان پرعزم ہے۔جی آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ سفارتی اور عملی طور پر کھڑا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہےکہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، سعودی سلامتی کیلئے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے۔

عرب نیوز کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ سفارتی اور عملی طور پر کھڑا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سعودی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے، پاکستان علاقائی ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر بحران کا پرامن اور مذاکراتی حل تلاش کر رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر قائم ہے،سعودی بھائیوں کی ضرورت اوردرخواست کے مطابق پاکستان ہر ممکن اقدام کرے گا۔

urdureport.com@2025. All Rights Reserved

Your license hasn’t been activated yet. Activate it now!