امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا حتمی نتیجہ اگلے 24 گھنٹوں میں دنیا کے سامنے آجائے گا،تہران کے پاس مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا، ‘اگر ایرانی آج زندہ ہیں تو اس کی واحد وجہ مذاکرات ہیں،ایرانی قیادت کو اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہیے کہ عالمی سطح پر ان کے پاس اب کھیلنے کے لیے کوئی مؤثر کارڈ باقی نہیں بچا۔

صدر ٹرمپ نے آبی گزر گاہوں کے حوالے سے کہا کہ ایران کے پاس بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں دنیا سے قلیل مدتی ‘بھتہ خوری’ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ان کے بقول، تہران اس طرح کے ہتھکنڈوں سے عالمی دباؤ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اس کی پوزیشن انتہائی کمزور ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بہت جلد معلوم ہوجائے گا کہ یہ عمل کامیاب رہا یا نہی‘اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو امریکہ اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے میں دیر نہیں کرے گا’۔دنیا کا سب سے طاقتور ری سیٹ ہوگیا ہے، یہ بات ہمارے دشمنوں سے پوچھ لیں۔
یہ بھی پڑھئِے


